ریونیوبہتربنانے کیلئے ٹیکس کلچرکوفروغ دیناہوگا،ڈاکٹرناصر

ریونیوبہتربنانے کیلئے ٹیکس کلچرکوفروغ دیناہوگا،ڈاکٹرناصر

اسلام آباد (دنیارپورٹ)چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس ڈاکٹر ناصر خان،جن کے پاس اس وقت چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا اضافی چارج بھی ہے ، نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 کہ وہ چیمبر کے تعاون سے ٹیکس دہندگان کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ انہیں ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کاروبار کو ترقی دینے کیلئے سازگار ٹیکس ماحول پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ ڈاکٹر ناصر خان نے کہا کہ وہ آئی سی سی آئی اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے تعاون سے مارکیٹوں میں سہولت کیمپ قائم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ٹیکس ریونیو کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے چیف کمشنر آر ٹی او کو تاجر برادری کے ٹیکس مسائل سے آگاہ کیا اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کیلئے مفید تجاویز دیں۔ طارق صادق، ظفر بختاوری، میاں رمضان اور دیگر نے بھی ٹیکس کے مختلف مسائل سے چیف کمشنر کو آگاہ کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں