کیڈٹ کالج فتح جنگ میں نئے داخلے ، شاندار تقریب کا اہتمام
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کیڈٹ کالج فتح جنگ میں نئے آنے والے کیڈٹس کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر ریٹائرڈ عامِل حسین کو گلدستے پیش کئے گئے جونہی مہمان خصوصی چیئرمین بورڈآف گورنرز اور پرنسپل حسنات احمد سپرا کے ہمراہ سلامی کے چبوترے کی طرف بڑھے ناظرین نے بڑے جوش و خروش سے تالیاں بجا کر استقبال کیا،مہمانِ خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،خطبہ استقبالیہ دیتے ہو ئے کیڈٹ کالج فتح جنگ کے ہونہار کیڈٹ حنان گوندل نے بریگیڈیئر( ر) عامِل حسین کی عسکری خدمات کو سراہا اور کالج سے خصوصی محبت رکھنے پر شکریہ ادا کیا،مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو شیلڈز اور دیگر اعزازات سے نوازا ، آخر میں پرنسپل کیڈٹ کالج فتح جنگ حسنات احمد سپرا نے مہمانِ خصوصی کو کالج کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔