وزیر ہاؤسنگ کی ایم ڈی نیشنل کنسٹرکشن کی جلد تعیناتی کی ہدایت

 وزیر ہاؤسنگ کی ایم ڈی نیشنل کنسٹرکشن کی جلد تعیناتی کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ہائوسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے نیشنل کنسٹرکشن کمپنی کے ایم ڈی کی جلد تعیناتی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 وزارت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ اور پاکستان انوائرمنٹل پلاننگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ریاض پیرزادہ نے دونوں محکموں کی اب تک کام کی پیشرفت کو سراہا اور کہا ہمیں وزارت کے مختلف جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اپنے اپنے محکمہ کی مدد اور اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں