چور گروہ ارکان سمیت 48ملزم گرفتار منشیات، غیر قانونی اسلحہ برآمد

 چور گروہ ارکان سمیت 48ملزم گرفتار  منشیات، غیر قانونی اسلحہ برآمد

اسلام آباد، راولپنڈی(خصوصی رپورٹر، خبرنگار)اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کے 9 ارکان سمیت 48 ملزم گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔

ملزمان سے مسروقہ 8 گاڑیاں، 6 موٹر سائیکلیں، 26 لا کھ روپے، 13583 گرام چرس، 620 گرام ہیروئن، 41 لٹر شراب، 13 پستول 30 بور اور دو خنجر برآمد کر لیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں