آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کیلئے کو شاں ہیں،شزا فاطمہ

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کیلئے کو شاں ہیں،شزا فاطمہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سا فٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین محمد زوہیب خان کی سربراہی میں وفد سے ملاقا ت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا حکومت براہ راست سرمایہ کاری اور آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے انڈسٹری کا تعاون ناگزیر ہے۔ وفد نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے شانہ بشانہ معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں