کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کرنیکی ہدایت

کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (دنیا نیوز) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیرصدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آبادمیں خصوصی اجلاس ہوا۔۔

اجلاس میں کالے شیشوں اور فینسی و غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شہر کے بڑے تجارتی مراکز کے باہر پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے اور رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات دی گئیں ۔ اجلاس میں تمام زونز کے ڈی ایس پیزو دیگر افسران نے شرکت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں