رنگدار شیشے، فینسی نمبر پلیٹ، 44 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

رنگدار شیشے، فینسی نمبر پلیٹ، 44 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی میں 400 گاڑیوں کو چیک کیا۔۔۔

 175رنگ برنگے شیشے اور 115 فینسی نمبر پلیٹس اتار دی گئیں، 44 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل جبکہ دیگر گاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے اے ای ٹی اوز، ٹریفک پولیس کے ہمراہ زیرو پوائنٹ، نائنتھ ایونیو، ایف سکس، ایف سیون اور گردونواح میں گاڑیوں کو چیک کیا، رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کی گئی، رجسٹریشن رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتارنے کے بعد بحال کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں