ایم ون پر 121کلو منشیات سمگل کرنیکی کو شش ناکام

 ایم ون پر 121کلو منشیات سمگل کرنیکی کو شش ناکام

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ موٹروے ایم ون صوابی کے قریب موٹروے پولیس نے گا ڑی سے 121کلوگرام منشیات برآمدکرلی۔

 منشیات میں 87 کلو چرس اور 34 کلو افیون شامل ہے ۔ موٹروے پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی موقع سے بھگا دی۔ پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جو اے این ایف پشاور کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں