رومینہ خورشید سے سیو دی چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

 رومینہ خورشید سے سیو دی چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم سے سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس میں باکو میں ہونیوالی کاپ 29 میں متاثرہ بچوں کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

انہوں نے کہا پاکستانی بچے جو موسمیاتی بحران سے متاثر ہوئے ہیں، انہیں خود سے عالمی موسمیاتی قیادت کو صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے عالمی یوم ارض پر کہا کہ شہری پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں ۔ دونوں فریقوں نے موسمیاتی پالیسی کی تشکیل اور موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کے دوران بچوں کی شرکت پر اتفاق کیا۔دریں اثنا انہوں نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو پلاسٹک کی لعنت سے بچانے کے لیے سب کر مل کر کردار ادا کرنا چا ہئے ۔انہوں نے سینئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف عوامی تفریحی مقامات کے اچانک دورے کریں اور پلاسٹک کے استعمال کے خلاف اقدامات کے نفاذ کے بارے میں رپورٹ کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں