راہزنی، شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گروہوں کے 5 ملزم گرفتار

راہزنی، شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گروہوں کے 5 ملزم گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پولیس ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ریکارڈ یافتہ گروہ کے دو ارکان، موٹر سائیکل چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

 شہریوں کی چھینی گئی رقم، وارداتوں میں استعمال ہو نے والی گاڑی اور موٹرسائیکل، مسروقہ موبائل فون، موٹر سائیکل اور اسلحہ بر آمد کرلیا گیا۔ ملزمان کی شناخت بابر، راج ولی، شجاع خان، توقیر اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں