ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر گھر بیچنے والا ملزم گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر گھر بیچنے والا ملزم گرفتار کرلیا

اسلام آباد (دنیا نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر گھر کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ملزم ادریس مغل نے جعلی این ڈی سی کا استعمال کرتے ہوئے ایف سیون اسلام آباد میں واقع گھر فروخت کیا۔ ملزم نے سی ڈی اے حکام کے ساتھ مل کر شکایت کنندہ سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا فراڈ کیا، ایف آئی اے نے کہا مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں