مدرسہ کا طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  مدرسہ کا طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اسلام آباد (آئی این پی)مدرسہ میں زیر تعلیم طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ بہارہ کہو کے مدرسہ ریاض الجنہ میں پیش آ یا جہاں 18 سالہ طالبعلم مدرسے کی چھت پر واپڈا کے تاروں کو چھونے سے موقع پر دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق واپڈا کا عملہ علاقے میں کام کررہا تھا، بجلی کے تار مدرسے کی چھت پر پڑ ے تھے ۔، طالبعلم کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں