ہا ئیر ایجوکیشن برطانیہ کے وفد کا دورہ کامسیٹس یونیورسٹی

 ہا ئیر ایجوکیشن برطانیہ کے  وفد کا دورہ کامسیٹس یونیورسٹی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ہا ئیر ایجو کیشن برطانیہ کے وفد نے برٹش کونسل کے عہدیداران کے ہمراہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔۔۔

جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین خصوصا ًَ برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ افراد ی اور ادارہ جاتی بنیادوں پر پائیدار شراکت داری کا قیام ہے ۔ دورہ کرنیوا لوں میں یونیورسٹی آف گلاسگو ، یونیورسٹی آف سلفورڈ، کارڈف یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لندن، کوئین میری یونیورسٹی آف لندن اور بنگور یونیورسٹی کے وفود شریک ہیں ، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر نے وفود کا خیر مقدم کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں