جوئے کے اڈے پر چھاپہ ، ایک ملزم چھت سے گر کر جاں بحق

جوئے کے اڈے پر چھاپہ ، ایک  ملزم چھت سے گر کر جاں بحق

راولپنڈی (خبر نگار)جوئے کے اڈے پر پولیس کا چھا پہ ،فرار ہوتے ہوئے چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

 تھانہ رتہ امرال پولیس نے ڈھوک حسو میں گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے آنے پر نذر محمد عرف ماما گونگا نامی شخص نے چھت سے چھلانگ لگادی اور گردن کے بل گر گیا جس سے گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں