سا تھیوں کی گرفتاری پر بھکاری خواجہ سرا تھانے پہنچ گئے ، احتجاج ، پولیس اہلکار پر تشدد

 سا تھیوں کی گرفتاری پر بھکاری خواجہ سرا  تھانے پہنچ گئے ، احتجاج ، پولیس اہلکار پر تشدد

اسلام آباد(صباح نیوز) بھیک مانگنے پر مقدمہ درج کرنے پر خواجہ سراؤں نے تھانے پر وھاوا بول دیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 مرکز سے اے سی شالیمار نے 9 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ، ساتھیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف دیگر خواجہ سرا متعلقہ تھانے پہنچے اور مظاہرہ شروع کردیا ،انہوںنے تھانے کے سامنے سڑک بلاک کردی جب کہ اس دوران پولیس اہلکار پر مبینہ طور پر تشدد بھی کیا ۔بعد ازاں پولیس نے انہیں بھی گرفتار کرکے ان کیخلاف خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں