ایف آ ئی اے کی کاررو ائی ، راولپنڈی سے 3بجلی چور پکڑ لئے

 ایف آ ئی اے کی کاررو ائی ، راولپنڈی سے 3بجلی چور پکڑ لئے

راولپنڈی ( خبر نگار ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروا ئی کے دوران تین بجلی چوروں کو پکڑ لیا ، تینوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔۔۔

ملزمان میں اورنگزیب، عبدالرؤف اور منشا شامل ہیں ، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے ،چھاپہ مار کارروائیاں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں ۔ آئیسکو حکام نے میٹرز قبضے میں لے لئے ، ملزمان کی جانب سے مجموعی طور پر 9800 یونٹس بجلی چوری کی گئی جس سے قومی خزانے کو 441000 روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں