راولپنڈی کیلئے 78ایکوفرینڈلی ایئر کنڈیشنڈ بسوں کی منظور ی

 راولپنڈی کیلئے 78ایکوفرینڈلی ایئر کنڈیشنڈ بسوں کی منظور ی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی کے 6فیڈر روٹس کیلئے 78ایکوفرینڈلی ایئر کنڈیشنڈ بسوں کی منظور ی، نئی بسیں مختلف مقامات سے میٹرو بس کے مختلف سٹیشنز صدر، مریڑ، لیاقت باغ، چاندنی چوک، سکستھ روڈ اور فیض آباد تک رسائی دیں گی۔

صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ جاوید احمد قاضی، کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور سینئر سیاسی ر ہنما طاہرہ اورنگ زیب کے ہمراہ انٹیگریٹڈ اربن ٹرانسپورٹ پلان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد شہر سے بھیڑ کا خاتمہ کرتے ہوئے لوگوں کو آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ابتدائی طور راولپنڈی کے لئے 78ایکو فرینڈلی ایئر کنڈیشنڈ بسوں کی منظوری دی گئی ہے ۔تاہم نیسپاک کی جانب سے ٹریفک پلان پر سٹڈی کی جا رہی ہے جس کی روشنی میں مزید بسیں اور نئے فیڈر روٹس بھی لا لاٹ کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فیز ون میں 52 کلومیٹر کے 6 فیڈر روٹس تجویز کیے گئے ہیں جو کہ میٹرو بس کے مختلف سٹیشنز صدر، مریڑ، لیاقت باغ، چاندنی چوک، سکستھ روڈ اور فیض آباد سٹیشن تک رسائی دیں گے ۔ یہ سکیم اپروول فیز میں ہے جسے آئندہ ا ے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔  بتایا گیا کہ سواں اڈا سے ریلوے سٹیشن براستہ جی ٹی روڈ کے 9 کلومیٹر لمبے روٹ کے لئے 12 بسیں ، اسلام آباد ایکسپریس وے سے ریلوے سٹیشن کیلئے 16 بسیں، ڈھوک کشمیریاں سے ریلوے ورک شاپ براستہ ٹیپوروڈ کیلئے 12 بسیں، پیر ودہائی موڑ سے مریڑ پل براستہ جی ٹی روڈ 8 کیلئے 11 بسیں، فیض آباد انٹرچینج سے آئی جے پی روڈ، سکتھ روڈ، رحمان آباد تا کھنہ پل کیلئے 15 بسیں تجویز کی گئی ہیں۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں