غیر قانونی ، سمگل شدہ سگریٹ کے 2585کارٹن تلف

 غیر قانونی ، سمگل شدہ سگریٹ کے 2585کارٹن تلف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے غیر قانونی، سمگل شدہ، جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کی کثیر تعداد کو آ گ لگا کر تلف کر د یا ۔۔۔

تلف کئے سگریٹ پر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے کو 194 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا ،سگریٹ کی کھیپ گزشتہ روز چک بیلی روڈ پر ایک تقریب میں تلف کی گئی جس میں ریجنل ٹیکس چیف کمشنر تہمینہ عامر، ڈبلیو ایچ او کے اراکین اور ایف بی آر کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر سمگل شدہ سگریٹ سمیت غیر قانونی سگریٹ کے تقریباً 2585 کارٹن تلف کئے گئے ، ریجنل ٹیکس کمشنر نے شرکا کو غیر قانونی تمباکو اور تمباکو کی مصنوعات کو قانون کے تحت ضبط کرنے کے پورے عمل کے بارے میں بتایا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں