جدید ترین ہولی فیملی ہسپتال شہریوں کیلئے وزیراعلیٰ کا تحفہ، قمرالاسلام

 جدید ترین ہولی فیملی ہسپتال شہریوں کیلئے وزیراعلیٰ کا تحفہ، قمرالاسلام

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جدید ترین ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے عوام کیلئے وزیراعلیٰ کا پہلا تحفہ ہوگا، انہوں نے جولائی تک ہسپتال کی بلڈنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی قمرالاسلام راجہ نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو ہسپتال کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ، اے ایم ایس، ایس ای بلڈنگز، ایکسین بلڈنگز و دیگر نے انہیں بریفنگ دی، ہسپتال انتظامیہ کی رائے کی روشنی میں مستقبل کی متوقع ضروریات کے حوالے سے فوری طور پر نئی فیزیبلٹی اور پی سی ون بنانے اور منظوری حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں