جی سی یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ

 جی سی یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں فلسطین کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور۔۔

 اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ آفیئر ز کے زیر اہتمام منعقدہ غزہ مارچ میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر بابک محمود، ڈائریکٹر انڈر گریجویٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات، فیکلٹی ممبران، شعبہ جات کے صدور نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر بابک محمود کا خطاب میں کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کو فوری جنگ بندی کروانی چا ہیے ، اسرائیل جس طرح نہتے مظلوم فلسطینیوں پر بارود برسا رہا ہے اس سے ہسپتال بھی محفوظ نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام پورے جوش و جذبے کے ساتھ فلسطینیوں عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں