سیف سٹی آلات کی کارکردگی بارے رپورٹ آ ئی جی کو ارسال

 سیف سٹی آلات کی کارکردگی بارے رپورٹ آ ئی جی کو ارسال

اسلام آ باد (دنیا نیوز) اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی آلات کے استعمال اور کامیابی سے متعلق رپورٹ آئی جی کو ارسال کر دی گئی ۔۔۔

رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں 1 ہزار 12 کیسز پر کام کیا گیا جن میں سے 433 کیسز میں ملزمان کو ٹریس کر کے کیفر کردار تک پہنچا یا گیا ، جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کے ذریعے ٹریس کیا جاتا ہے ،ڈکیتی کے دوران خواتین سے ریپ سمیت سنگین جرائم کرنے والے گروہ کا اہم سرغنہ گرفتار کیا گیا ،6 رکنی گینگ اسلحے کے زور پر تھانہ لوہی بھیر سمیت مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا ،ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخار ی نے ملزموں کیخلاف ٹھوس شواہد پر چالان مکمل کرکے سزا دلوانے کا حکم دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں