پشاور روڈ لین 6کے مکینوں کا زیر زمین ٹینک سے پانی فراہمی کا مطالبہ

پشاور روڈ لین 6کے مکینوں کا زیر  زمین ٹینک سے پانی فراہمی کا مطالبہ

راولپنڈی (دنیا رپورٹ) پشاور روڈ لین 6 میں پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے زیر زمین واٹر ٹینک تعمیر کیا لیکن ایک سال بعد بھی پانی کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکی۔

لین 6 کے رہائشیوں نے مشترکہ بیان میں کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے پانی کے مسئلہ پر قابو پانے اور عوام کی سہولت کیلئے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے ایم این اے ملک ابرار، سٹیشن کمانڈر راولپنڈی، سی ای او اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک سے پانی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں