اے این ایف کارروائیاں،15ملزم گرفتار، 76کلو منشیات برآمد

اے این ایف کارروائیاں،15ملزم گرفتار، 76کلو منشیات برآمد

راولپنڈی (آئی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 11کارروائیوں میں 76کلو منشیات اور 580لٹر شراب برآمد کرکے 15 ملزم گرفتار کر لیے۔

ترجمان نے بتایا لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ کے مسافر سے 1.4کلو آئس، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملائشیا کے 3مسافروں سے 1.1کلو کیٹامائن، 201گرام ہیروئن اور 969گرام کیفین، پشاور ایئرپورٹ پر بحرین کے مسافر سے 290گرام ہیروئن، کراچی ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کیلئے بک کردہ پارسل سے 1کلو آئس برآمد کی گئی۔ لسبیلہ سے 40کلو چرس، پنجگور سے 20کلو چرس، 580لٹر شراب، ڈیرہ اسماعیل خان سے 7.2کلو چرس، اسلام آباد سے 2.9کلو چرس اور 100گرام افیون، پشاور سے 1.2کلو افیون اور 250گرام آئس جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزمان کے پیٹ سے 59ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے، مقدمات درج کر لیے گئے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں