مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث گرو ہو ں کے 4ارکان گرفتار

مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث گرو ہو ں کے 4ارکان گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ آبپارہ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گروہوں کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔

 ملزمان سے 8مسروقہ موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شنا خت عبداللہ، وسیم اختر اور شان مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ موٹرسائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے اہم رکن اعجاز احمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا جس سے تین مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں