بجلی چوری، کم عمر بچوں سے مزدوری کرانے کے 7مقدمات درج

بجلی چوری، کم عمر بچوں سے مزدوری کرانے کے 7مقدمات درج

راولپنڈی(خبرنگار)بجلی چوری اور کم عمر بچوں سے مزدوری کرانے پر سات مقدمات درج کرلیے گئے، بجلی چوری کرنے پر پولیس نے پانچ مقدمات درج کیے۔

 تھانہ وارث خان میں ایک، تھانہ نیوٹاؤن میں دو، تھانہ نصیرآباد اور آر تھانہ اے بازار میں ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ کم عمر بچوں سے مزدوری کرانے پر پولیس نے دو مقدمات درج کیے، دونوں مقدمات تھانہ پیرودہائی میں درج کیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں