اہلکار کو شہید کرنے والے ملزمان کی شناخت، دو افراد زیر تحویل

اہلکار کو شہید کرنے والے ملزمان کی شناخت، دو افراد زیر تحویل

راولپنڈی (احمد بھٹی) ڈولفن فورس کے اہلکار کو شہید کر نے والے ملزمان کی شناخت ہو گئی، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سے منسلک دو اہم افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ڈولفن ٹیم میں موٹر سائیکل کی دوسرے کے ساتھ عدم موجودگی سوالیہ نشان بن گئی، طویل تعاقب کے باوجود کوئی کیو آر ایف پیٹرولنگ ٹیمیں یا تھانہ کینٹ ، سول لائنز ، سٹی اور وارث خان کی ڈولفن ٹیمیں، پولیس موبائلز مدد کو کیوں نہ پہنچیں اور نہ ہی ناکہ بندی ہو سکی۔ ملزمان کے پی میں زخمی ساتھی کے علاج کیلئے پشاور روڈ کے نجی ہسپتال میں مقیم تھے اور واپس جاتے ہوئے صدر میں ڈولفن اہلکاروں سے سامنا ہوا۔ ایف آئی آر میں زخمی اہلکار عاصم نے بتایا ٹیم لیڈر سجاد خان نے وائرلیس کنٹرول آپریٹر مبشر کو واٹس ایپ کال کر کے اطلاع دی کہ کار سوار ہم پر فائرنگ کر رہے، ہم کار کے پیچھے ہیں۔ سوال یہ ہے وائرلیس سے کیوں نہ کال کی گئی، فائرنگ سے راہگیر عبداللہ بھی زخمی ہوا۔ تھانہ وارث خان میں 7ATAقتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی راول فیصل سلیم کی سربراہی میں 7ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں