موسمیاتی اثرات قومی غذائی تحفظ کیلئے سنگین خطرہ:ایف ایف سی ورکشاپ

موسمیاتی اثرات قومی غذائی تحفظ کیلئے  سنگین خطرہ:ایف ایف سی ورکشاپ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے موسمیاتی تبدیلیوں کے زرعی شعبے پر اثرات کے حوالے سے اپنی غیر منافع بخش تنظیم فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسی لینس کے ذریعے ساہیوال میں ورکشاپ منعقد کی۔۔۔

 شرکا کو بتایا گیا زراعت پر موسمیاتی اثرات ہماری قومی غذائی تحفظ کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ساہیوال میں آلودگی پر قابو پانے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی موافقت اور تخفیف کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں