میٹرو بس میں اسلحہ لے کر سفر کرنے کی ویڈیو وائرل

میٹرو بس میں اسلحہ لے کر  سفر کرنے کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس میں اسلحہ لے کر سفر کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق شہری اسلحہ لے کر رحمان آباد سٹیشن سے میٹرو بس میں سوار ہوا اور مریڑ چوک سٹیشن پر اسلحہ سمیت باہر نکل گیا، اسلحہ سمیت سفر کی ویڈیو وائرل ہونے سے سکیورٹی کا پول کھل گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں