اسلام آباد پولیس خدمت مراکز، سروسز پر فیسوں کا اطلاق

اسلام آباد پولیس خدمت مراکز، سروسز پر فیسوں کا اطلاق

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی تمام سروسز میں بہتری ، مزید ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے دوسرے صوبوں کی طرز پر کم سے کم فیسوں کا اطلاق کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس لئے کیا جارہا کہ اسلام آباد میں خدمت مراکز کا جال بچھایا جائے۔ فیسوں کے اطلاق سے حاصل آمدنی سے نہ صرف خدمت خلق کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا بلکہ پولیس شہدا کی فیملیز کیلئے ویلفیئر کا بھی بھرپور انتظام کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے اور خدمت خلق کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں