6پولیس افسروں کی تنزلی، 4 ملازمت سے برخاست

6پولیس افسروں کی تنزلی، 4 ملازمت سے برخاست

اسلام آباد(عادل تنولی)ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد ندیم بخاری کا اردل روم، ناقص کارکردگی، ڈسپلن کی خلاف ورزی، ڈیوٹی میں غفلت اور کرپشن میں ملوث ہونے پر 27 افسروں اور ملازمین کو محکمانہ سزائیں دی گئیں۔

سزائیں پانے والوں میں 3انسپکٹرز، 10سب انسپکٹرز، 7اے ایس آئیز، 2ہیڈکانسٹیبلز اور 5کانسٹیبلز شامل ہیں۔ 6افسروں کو عہدے سے تنزلی کی سزا دی گئی جبکہ 13افسروں کی سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی۔ 4افسروں کی سروس ضبط کی گئی۔ اے ایس آئی عابد حسین، ہیڈ کانسٹیبل عابد مجید، کانسٹیبل محمد شعیب اور اریب علی کو برخاست کردیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والا محکمہ کا حصہ نہیں رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں