مری:آپریشن مکمل ،علیوٹ میں سرکنے والی 35 ٹن وزنی چٹان کو توڑدیا گیا

مری:آپریشن مکمل ،علیوٹ میں سرکنے  والی 35 ٹن وزنی چٹان کو توڑدیا گیا

مری(نمائندہ دنیا)مری میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث علیوٹ میں سرکنے والی 35 ٹن سے زائد وزنی چٹان کو توڑ کر ایک مشکل ترین آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس کی نگرانی میں آپریشن کے دوران ریسکیو 1122 مری کی ٹیم، پاک آرمی کے جوانوں، محکمہ ہائی وے اور دیگر اداروں نے حصہ لیا ۔بھاری چٹان کو کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے توڑاگیا، کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں