آئی جی اسلام آباد نے پولیس ڈولفن سکواڈ کی تنظیم نو کر دی

آئی جی اسلام آباد نے پولیس  ڈولفن سکواڈ کی تنظیم نو کر دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اسلام آباد پولیس ڈولفن سکواڈ کی تنظیم نو کر دی۔

 آئی جی کے احکامات پر ڈولفن ایمرجنسی ریسپانس یونٹ میں نوجوان پولیس افسروں کو تعینات کر دیا گیا ہے، ان افسروں کی شعبہ جاتی تربیت بھی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شروع کر دی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ڈولفن سکواڈ کی تنظیم نو کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں پیٹرولنگ موثر بنانا ہے، اسلام آباد پولیس شہریوں کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ شہر میں جرائم کے سدباب کیلئے ڈولفن سکواڈ کا کردار انتہائی اہم ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں