صدر، وزیراعظم نے بھاشا ڈیم رائلٹی کا یقین دلایا:گلبر خان

صدر، وزیراعظم نے بھاشا ڈیم رائلٹی کا یقین دلایا:گلبر خان

اسلام آباد(حریم جدون)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے بھاشا ڈیم کی رائلٹی اور نیٹ ہائیڈرل منافع پر لوگوں کو حقوقِ دینے اور کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاق سے کہا جی بی کو دس سال کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ میرے دور اقتدار میں پاکستان سے محبت کرنے والے لوگوں میں اضافہ ہوا، وہ گلگت بلتستان ہاؤس میں بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا جی بی میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے وفاق نے یقین دہانی کرائی، سلطان آباد کے مقام پر نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنے گا۔ جی بی میں پچاس میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے۔ وفاق سے مطالبہ کیا عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہمیں 12 سیٹیں دی جائیں جس پر انہوں نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔ وفد میں صدر اصغر حیات، جنرل سیکرٹری رضوان عباسی، ابرار استوری، شیخ منظور، سردار اویس، حریم جدون، فرہاد کھوکھر، ثاقب راٹھور، ظہیر، احتشام یوسف، شاکر عباسی شامل تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں