ڈاکو بینک جاتے شہریوں سے ساڑھے 21 لاکھ چھین کر فرار، مزاحمت پر ایک زخمی

ڈاکو بینک جاتے شہریوں سے ساڑھے 21 لاکھ چھین کر فرار، مزاحمت پر ایک زخمی

راولپنڈی(خبرنگار)سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو ساڑھے 21 لاکھ روپے سے زائد نقدی، 4 گاڑیوں، 9موٹرسائیکلوں، موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا، مزاحمت پر ایک شہری فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

ویسٹریج سے فیصل، ریاست علی، نصیرآباد سے جمیل خان اور زبیر قریشی کی گاڑیاں، گوجرخان سے عرفان کا رکشہ چوری ہوگیا۔ تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس کو منصور خان نے بتایا شجاع الرحمن اور رضوان کے ساتھ دفتر سے 21لاکھ 50ہزار روپے لے کر پیدل بینک جا رہا تھا کہ گاڑی سے 3مسلح افراد نکلے اور رضوان سے کیش والا تھیلا چھین لیا، میں نے مزاحمت اور اپنا پسٹل نکالنے کی کوشش کی تو ایک شخص نے فائرنگ کر کے مجھے شدید زخمی کر دیا، ملزمان رقم لے کر گاڑی میں فرار ہوگئے۔ دھمیال پولیس کو ایاز خان نے بتایا میں اور ماموں گھر جا رہے تھے کہ 4مسلح افراد نے ہمیں روک کر موٹرسائیکل، 6ہزار روپے، موبائل فون اور پرس چھین لیا، انہوں نے عثمان اور شہزاد سے بھی موٹرسائیکل اور 7ہزار روپے چھین لیے، وارث خان پولیس کو نعیم نے بتایا اپنی دکان میں موجود تھا 3نامعلوم مسلح افراد آئے اور ہم سے 68ہزار روپے، موبائل فون چھین لیا۔ صادق آباد پولیس کو فضل نے بتایا ان کی عدم موجودگی میں کسی نے گیس کا میٹر چوری کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں