’’نشہ اب نہیں ‘‘ اچھی کارکردگی پر 3ایس ایچ اوز کیلئے تعریفی اسناد

 ’’نشہ اب نہیں ‘‘ اچھی کارکردگی پر 3ایس ایچ اوز کیلئے تعریفی اسناد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں ایس ایس پی انو یسٹی گیشن، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ڈی آئی جی آپریشنز نے اجلاس میں منشیات کے خلاف جاری تحریک \"نشہ اب نہیں \" میں اچھی کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھا نہ ترنول، ایس ایچ او تھا نہ شالیمار اور ایس ایچ او تھا نہ سیکرٹریٹ کو تعریفی اسناد سے نوازا جبکہ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چار یوم میں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں