وزیر تجارت سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ،تجارت میں اضافے پر تبادلہ خیال

 وزیر تجارت سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ،تجارت میں اضافے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے ملاقات جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور تجارت میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جام کمال نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ازبک وزیر خارجہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں