ایکسائز کا ایکشن :بغیر رجسٹریشن سینکڑوں لوڈر رکشے بند

ایکسائز کا ایکشن :بغیر رجسٹریشن سینکڑوں لوڈر رکشے بند

راولپنڈی(این این آئی)ایکسائز راولپنڈی نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر رجسٹریشن سینکڑوں لوڈرز رکشے بند کردیئے۔

ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی عمران اسلم نے بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب فیصل فرید کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی ڈویژن میں بھی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز اور بغیر رجسٹریشن وہیکلز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے ۔اس ضمن میں بدھ کو ایکسائز راولپنڈی نے مختلف علاقوں میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز اور بغیر رجسٹریشن وہیکلزکی جانچ پڑتال کی ، کارروائی کے دوران لوڈر رکشوں ،کاروں اور موٹرسائیکلوں سمیت 104بغیر رجسٹریشن وہیکلز کو مختلف تھانوں اور ایکسائز آفس میں بند کیا گیا جبکہ 200سے زائد نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے مجموعی طور پر 41لاکھ روپے کی رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں