زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید مشینری کا استعمال ناگزیر ، وزیر زراعت

 زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید  مشینری کا استعمال ناگزیر ، وزیر زراعت

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہاہے کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے جدید زرعی مشینری کا استعمال ناگزیر ہے۔

جدید زرعی مشینری کے استعمال کے بغیر فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنا ممکن نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جدید مشینری کے ڈسٹری بیوٹرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی ترویج و ترقی کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس کے فروغ کے لئے 400 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے ،کاشتکاروں کو بینک سے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے اور ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں