پنشن پر ٹیکس قبول نہیں ،ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن

پنشن پر ٹیکس قبول نہیں ،ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنشن پر کسی قسم کا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔

 آئی ایم ایف کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں ،حکومت ہوش کے ناخن لے ، اگر ہم پر جبرا ًیہ فیصلہ مسلط کیا گیا تونتائج کی ذمہ دار حکومت پاکستان ہوگی۔ اس حوالے سے آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم عادل بٹ کی زیر نگرانی ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ حکومت مظلوم پنشنرز کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے بلاجواز بیرون ممالک دوروں ، افسران/ آفیشلز کو مفت پٹرول اور گاڑیاں دینے پر پابندی عائد کرے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں