مون سون تیار یاں ، تھرڈ پا رٹی کا دو رہ واسا راولپنڈی

 مون سون تیار یاں ، تھرڈ پا رٹی کا دو رہ واسا راولپنڈی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)واسا راولپنڈی کی جانب سے مون سون کیلئے تیاریاں تیز کر دی گئیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے تھر ڈ پارٹی کو مون سون تیاریوں اور۔۔۔

 نکاسی آب مشینری کے جائزہ کی ہدا یت کی جس پر سپر نٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ ڈویژن قیصر راشد نے ٹیم کے ہمراہ واسا راولپنڈی کا دورہ کیا۔ منیجنگ ڈائر یکٹر واسا محمد سلیم اشرف اور ڈائریکٹر سیوریج و ڈرینیج بھی موقع پر موجود تھے ۔ تھرڈ پارٹی ٹیم نے واسا کی ہیوی مشینری کا جائزہ لیا۔تھرڈ پارٹی نے نکاسی آب میں استعمال ہونے والی مشینوں اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں