راولپنڈی کو زیرو یسٹ سٹی بناکر دم لیں گے ،راجہ حنیف

 راولپنڈی کو زیرو یسٹ سٹی بناکر دم لیں گے ،راجہ حنیف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر جاری ستھراپنجاب صفائی مہم کے حوالے سے ممبر پنجاب اسمبلی راجہ عبدالحنیف نے گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشن سٹاف کے اجلاس کی صدارت کی۔۔۔

سی ای او رانا ساجد صفدر،سنیئر منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ راجہ عبدالحنیف نے کہا راولپنڈی کو زیرو یسٹ سٹی بناکر دم لیں گے ، صفا ئی مہم تیز، شہر یوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا ئے ۔ تین ماہ کا یو سی اور تحصیل وائز پلان بنا کر شہریوں تک وزیر اعلیٰ پنجاب کا صفائی پیغام پہنچائیں ،ہیلپ لائن نمبر 1139،اینڈرائیڈ ایپ کلین راولپنڈی اور سوشل میڈیا پیجزسے متعلق شہریوں کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے ، ہم نے مل کر راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین اور سموگ فری سٹی بنانا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں