مستقبل کے معمار تیار کر نے میں اساتذہ کا اہم کردا ر ،ڈی سی مری

 مستقبل کے معمار تیار کر نے میں  اساتذہ کا اہم کردا ر ،ڈی سی مری

مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو تیار کرنے اور معیاری تعلیم کی فرا ہمی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دہلہ اور گورنمنٹ پرائمری سکول ڈاک بنگلہ کے دورے کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں