تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،علما

 تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،علما

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کی نمائندہ جماعتوں کے مشترکہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں عہد کیا گیا کہ۔۔۔

 ختم نبوت و ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ اجلاس میں جماعت اہلسنت پاکستان کے صوبائی امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی ،تحریک منہاج القرآن کے صوبائی نائب صدر مفتی میر اشتیاق احمد ایڈووکیٹ جماعت اہلسنت کے مفتی اسلم ضیائی ،جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا نذیر فاروقی ،وفاق المدارس کے مفتی تنویر علوی ،سنی علما کونسل کے صدر مولانا نصیر ، جمعیت اہلحدیث کے مولانا مقصود و دیگر نے شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہم آپس کے تمام تر اختلافات کو پس پشت رکھتے ہوئے مل کر بھرپور جہدوجہد جاری رکھیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں