کرومیٹک کے زیر اہتمام سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

کرومیٹک کے زیر اہتمام  سالانہ  پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

اسلام آباد(نامہ نگار)کرومیٹک نے انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز کردیا جس کا مقصد نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی کو اجاگر کرنا ہے۔

رواں برس کرومیٹک پوسٹ کارڈ مقابلوں کا عنوان \" تمباکو نوشی، معیشت اور صحت عامہ پر بوجھ\" ہے ۔ پوسٹ کارڈ مقابلوں میں شریک نوجوانوں میں پہلی پوزیشن لینے والے کو 50 ہزار ، دوسری پوزیشن پر 30 روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کو 20 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ نوجوان آرٹ ورک اور ڈیجیٹل ڈیزائن پر مبنی پوسٹ کارڈز کرومیٹک کو Pactpostcard@gmail.com پر بذریعہ ای میل 24 مئی تک بھجوا سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں