ایوان صدر کی سکیورٹی پر مامور افسر الرٹ رہیں ، ایس پی

  ایوان صدر کی سکیورٹی پر مامور  افسر الرٹ رہیں ، ایس پی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایس پی ایوان صدر اسلام آباد نے ایوان صدر کی سکیورٹی پر مامور افسران کو بریفنگ دی۔

ایس پی ایوان صدر محمد عقاب نے کہا ایوان صدر کی سکیورٹی پر مامور افسران الرٹ رہیں ۔ انہوں نے افسران کو صاف ستھری یونیفارم زیب تن کرنے ،بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور محکمانہ نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمدکرنے سے متعلق احکامات جاری کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں