عیدالاضحی :اسلام آباد میں 6مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

عیدالاضحی :اسلام آباد میں 6مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )عید الاضحی کیلئے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے اسلام آباد میں 6مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر میٹروپو لیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد میں 6مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 3بڑی اور 3چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی،بڑی مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15اور آئی 12میں لگائی جائیں گی جبکہ بہارہ کہو، سلطانہ فاونڈیشن اور ایکسپریس وے پر چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی،یہ مویشی منڈیاں یکم ذی الحج سے 13 ذی الحج تک لگائی جائیں گی، جس میں بڑے جانور کی فیس 500 روپے اور چھوٹے جانور کی فیس 250 روپے وصول کی جائے گی ،مویشی منڈیوں کے لئے کھلی نیلامی آج ڈی ایم اے آفس میں ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں