یو ایس اے آئی ڈی پا کستان سے تعاون جا ری رکھے گا، مشن ڈائریکٹر

 یو ایس اے آئی ڈی پا کستان سے تعاون جا ری رکھے گا، مشن ڈائریکٹر

اسلام آباد(نامہ نگار) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس اے آئی ڈی) نے 10 ملین ڈالر مالیت کی ہیومن ڈ ویلپمنٹ ایکٹیوٹی کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس میں خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر اور اپر دیر کے سرکاری حکام، مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں اور کمیونیٹیز نے شرکت کی۔ یو ایس اے آئی ڈی پاکستان کی مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری نے کہا   یو ایس اے آئی ڈی پا کستان سے تعاون جا ری رکھے گا،انہوں نے سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں، خصوصاً مقامی شراکت داروں اور کمیونیٹیز کی تعریف کی۔ انہوں نے خواتین اور نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ \\\"آپ کی شمولیت اور کاوشوں نے اس منصوبے کی کامیابی کو ممکن بنایا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں