اپنی تہذیب بھولنے والی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں، رانا مشہود

  اپنی تہذیب بھولنے والی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں، رانا مشہود

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ادارہ فروغِ قومی زبان،قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور پیغامِ پاکستان کے اشتراک سے ایک روزہ قومی سیمینار تعمیرِ قوم میں نوجوانوں کا کردار: فکرِ اقبال کی روشنی میں منعقد ہوا۔

صدارت چیئرمین وزیر اعظم امورِ نوجوانان پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کی۔ مہمانانِ خصوصی محمد کاشف ارشاد مشیر وزیربرائے قومی ورثہ وثقافت ڈو یژن اور ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرج انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد ضیائالحق تھے ۔ سیمینار میں نمل یونیورسٹی، فاطمہ جناح یونیورسٹی، الحمد اسلامک یونیورسٹی کے اساتذہ، ریسرچ سکالروں ، طلبا و طالبات اور جڑواں شہروں کے ادیبوں، شعرا اور ذرائع بلا غ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، رانا مشہود احمد نے کہا کہ جو قومیں اپنی ثقافت، تہذیب، روایات اور زبان بھول جاتی ہیں وہ ترقی نہیں کر سکتیں۔نوجوان نسل قائد ، اقبال کے نظریات و افکار کی حفاظت کرے، مشکل حالات کے باوجود انہوں نے پاکستان کے قیام کو یقینی بنایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں