معیاری براڈبینڈ و انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے پر عزم، شزہ فاطمہ

  معیاری براڈبینڈ و انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے پر عزم، شزہ فاطمہ

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملائشین ٹیلی کام انفراسٹرکچر سروسز کمپنی ای ڈاٹ کو گروپ کے سی ای او محمد عدلن احمد تاج الدین کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی۔

 جس میں ڈیجیٹلائزیشن، ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ شزہ فاطمہ نے کہا ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں، موجودہ حکومت عوام کو معیاری براڈبینڈ و انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے ،ای ڈاٹ کو پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرے ۔ملاقات میں دونوں اطراف نے ایک ورکنگ گروپ بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں