شہریوں نے کارچور، ریش ڈرائیونگ کرنیوالا پکڑ لیا، پولیس کے حوالے

شہریوں نے کارچور، ریش ڈرائیونگ کرنیوالا پکڑ لیا، پولیس کے حوالے

راولپنڈی (خبرنگار) شہریوں نے کارچور اور ریش ڈرائیونگ کرنیوالا پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 دھمیال پولیس کو انور نے بتایا رات کو اس کی گاڑی توڑنے کی آواز آئی، باہر آیا تو نامعلوم شخص گاڑی چوری کرنے کی کوشش کررہا تھا جسے بھائی سے مل کر پکڑ لیا، اس نے پسٹل سے ہمیں جان سے مارنے کی کوشش بھی کی۔ ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر نیو ٹاؤن پولیس کو ٹریفک وارڈن فیصل نے بتایا ڈی بلاک میں لوگوں نے صائبان کو پکڑ لیا جو ریش ڈرائیونگ کر رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں